(3) جس نے تمہاری پیٹھ توڑ رکھی تھی
(4) اور تمہارا ذکر بلند کیا
(5) ہاں ہاں مشکل کے ساتھ آسانی بھی ہے
(6) (اور) بے شک مشکل کے ساتھ آسانی ہے
(7) تو جب فارغ ہوا کرو تو (عبادت میں) محنت کیا کرو
(8) اور اپنے پروردگار کی طرف متوجہ ہو جایا کرو
(1) انجیر کی قسم اور زیتون کی
(2) اور طور سینین کی
(3) اور اس امن والے شہر کی
(4) کہ ہم نے انسان کو بہت اچھی صورت میں پیدا کیا ہے
(5) پھر (رفتہ رفتہ) اس (کی حالت) کو (بدل کر) پست سے پست کر دیا
(6) مگر جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے انکے لیے بےانتہا اجر ہے
(7) تو (اے آدم زاد) پھر تو جزا کے دن کو کیوں جھٹلاتا ہے؟
(8) کیا خدا سب سے بڑا حاکم نہیں ہے؟
(1) (اے محمدﷺ) اپنے پروردگار کا نام لے کر پڑھو جس نے (عالم کو) پیدا کیا
(2) جس نے انسان کو خون کی پھٹکی سے بنایا
(3) پڑھو اور تمہارا پروردگار بڑا کریم ہے
(4) جس نے قلم کے ذریعے سے علم سکھایا
(5) اور انسان کو وہ باتیں سکھائیں جس کا اس کو علم نہ تھا
(6) مگر انسان سرکش ہو جاتا ہے
(7) جب کہ اپنے تیئں غنی دیکھتا ہے
(8) کچھ شک نہیں کہ (اس کو) تمہارے پروردگار ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے
(9) بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جو منع کرتا ہے
(10) (یعنی) ایک بندے کو جب وہ نماز پڑھنے لگتا ہے
(11) بھلا دیکھو تو اگر یہ راہِ راست پر ہو
(12) یا پرہیز گاری کا حکم کرے (تو منع کرنا کیسا)