هذه هي الواجهة المخصصة للطباعة ، يمكنك الإستفادة من كافة مميزات المشروع عبر الواجهة الرئيسية
This is a printable version, to view full-featured version switch to the Main interface
سورة Sura   الرحمن   Ar-Rahmaan
وَمَا أَمْرُنَا إِلَّا وَاحِدَةٌ كَلَمْحٍ بِالْبَصَرِ (50) وَلَقَدْ أَهْلَكْنَا أَشْيَاعَكُمْ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ (51) وَكُلُّ شَيْءٍ فَعَلُوهُ فِي الزُّبُرِ (52) وَكُلُّ صَغِيرٍ وَكَبِيرٍ مُّسْتَطَرٌ (53) إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي جَنَّاتٍ وَنَهَرٍ (54) فِي مَقْعَدِ صِدْقٍ عِندَ مَلِيكٍ مُّقْتَدِرٍ (55)
الرحمن Ar-Rahmaan
الرَّحْمَٰنُ (1) عَلَّمَ الْقُرْآنَ (2) خَلَقَ الْإِنسَانَ (3) عَلَّمَهُ الْبَيَانَ (4) الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ بِحُسْبَانٍ (5) وَالنَّجْمُ وَالشَّجَرُ يَسْجُدَانِ (6) وَالسَّمَاءَ رَفَعَهَا وَوَضَعَ الْمِيزَانَ (7) أَلَّا تَطْغَوْا فِي الْمِيزَانِ (8) وَأَقِيمُوا الْوَزْنَ بِالْقِسْطِ وَلَا تُخْسِرُوا الْمِيزَانَ (9) وَالْأَرْضَ وَضَعَهَا لِلْأَنَامِ (10) فِيهَا فَاكِهَةٌ وَالنَّخْلُ ذَاتُ الْأَكْمَامِ (11) وَالْحَبُّ ذُو الْعَصْفِ وَالرَّيْحَانُ (12) فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ (13) خَلَقَ الْإِنسَانَ مِن صَلْصَالٍ كَالْفَخَّارِ (14) وَخَلَقَ الْجَانَّ مِن مَّارِجٍ مِّن نَّارٍ (15) فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ (16) رَبُّ الْمَشْرِقَيْنِ وَرَبُّ الْمَغْرِبَيْنِ (17) فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ (18)
الصفحة Page 531
(50) اور ہمارا حکم تو آنکھ کے جھپکنے کی طرح ایک بات ہوتی ہے
(51) اور ہم تمہارے ہم مذہبوں کو ہلاک کرچکے ہیں تو کوئی ہے کہ سوچے سمجھے؟
(52) اور جو کچھ انہوں نے کیا، (ان کے) اعمال ناموں میں (مندرج) ہے
(53) (یعنی) ہر چھوٹا اور بڑا کام لکھ دیا گیا ہے
(54) جو پرہیزگار ہیں وہ باغوں اور نہروں میں ہوں گے
(55) (یعنی) پاک مقام میں ہر طرح کی قدرت رکھنے والے بادشاہ کی بارگاہ میں

(1) (خدا جو) نہایت مہربان
(2) اسی نے قرآن کی تعلیم فرمائی
(3) اسی نے انسان کو پیدا کیا
(4) اسی نے اس کو بولنا سکھایا
(5) سورج اور چاند ایک حساب مقرر سے چل رہے ہیں
(6) اور بوٹیاں اور درخت سجدہ کر رہے ہیں
(7) اور اسی نے آسمان کو بلند کیا اور ترازو قائم کی
(8) کہ ترازو (سے تولنے) میں حد سے تجاوز نہ کرو
(9) اور انصاف کے ساتھ ٹھیک تولو۔ اور تول کم مت کرو
(10) اور اسی نے خلقت کے لئے زمین بچھائی
(11) اس میں میوے اور کھجور کے درخت ہیں جن کے خوشوں پر غلاف ہوتے ہیں
(12) اور اناج جس کے ساتھ بھس ہوتا ہے اور خوشبودار پھول
(13) تو (اے گروہ جن وانس) تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
(14) اسی نے انسان کو ٹھیکرے کی طرح کھنکھناتی مٹی سے بنایا
(15) اور جنات کو آگ کے شعلے سے پیدا کیا
(16) تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
(17) وہی دونوں مشرقوں اور دونوں مغربوں کا مالک (ہے)
(18) تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

آيــــات - القرآن الكريم Holy Quran - مشروع المصحف الإلكتروني بجامعة الملك سعود

هذه هي النسخة المخففة من المشروع - المخصصة للقراءة والطباعة - للاستفادة من كافة المميزات يرجى الانتقال للواجهة الرئيسية
This is the light version of the project - for plain reading and printing - please switch to Main interface to view full features