هذه هي الواجهة المخصصة للطباعة ، يمكنك الإستفادة من كافة مميزات المشروع عبر الواجهة الرئيسية
This is a printable version, to view full-featured version switch to the Main interface
سورة Sura   عبس   Abasa
عبس Abasa
عَبَسَ وَتَوَلَّىٰ (1) أَن جَاءَهُ الْأَعْمَىٰ (2) وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّهُ يَزَّكَّىٰ (3) أَوْ يَذَّكَّرُ فَتَنفَعَهُ الذِّكْرَىٰ (4) أَمَّا مَنِ اسْتَغْنَىٰ (5) فَأَنتَ لَهُ تَصَدَّىٰ (6) وَمَا عَلَيْكَ أَلَّا يَزَّكَّىٰ (7) وَأَمَّا مَن جَاءَكَ يَسْعَىٰ (8) وَهُوَ يَخْشَىٰ (9) فَأَنتَ عَنْهُ تَلَهَّىٰ (10) كَلَّا إِنَّهَا تَذْكِرَةٌ (11) فَمَن شَاءَ ذَكَرَهُ (12) فِي صُحُفٍ مُّكَرَّمَةٍ (13) مَّرْفُوعَةٍ مُّطَهَّرَةٍ (14) بِأَيْدِي سَفَرَةٍ (15) كِرَامٍ بَرَرَةٍ (16) قُتِلَ الْإِنسَانُ مَا أَكْفَرَهُ (17) مِنْ أَيِّ شَيْءٍ خَلَقَهُ (18) مِن نُّطْفَةٍ خَلَقَهُ فَقَدَّرَهُ (19) ثُمَّ السَّبِيلَ يَسَّرَهُ (20) ثُمَّ أَمَاتَهُ فَأَقْبَرَهُ (21) ثُمَّ إِذَا شَاءَ أَنشَرَهُ (22) كَلَّا لَمَّا يَقْضِ مَا أَمَرَهُ (23) فَلْيَنظُرِ الْإِنسَانُ إِلَىٰ طَعَامِهِ (24) أَنَّا صَبَبْنَا الْمَاءَ صَبًّا (25) ثُمَّ شَقَقْنَا الْأَرْضَ شَقًّا (26) فَأَنبَتْنَا فِيهَا حَبًّا (27) وَعِنَبًا وَقَضْبًا (28) وَزَيْتُونًا وَنَخْلًا (29) وَحَدَائِقَ غُلْبًا (30) وَفَاكِهَةً وَأَبًّا (31) مَّتَاعًا لَّكُمْ وَلِأَنْعَامِكُمْ (32) فَإِذَا جَاءَتِ الصَّاخَّةُ (33) يَوْمَ يَفِرُّ الْمَرْءُ مِنْ أَخِيهِ (34) وَأُمِّهِ وَأَبِيهِ (35) وَصَاحِبَتِهِ وَبَنِيهِ (36) لِكُلِّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ يَوْمَئِذٍ شَأْنٌ يُغْنِيهِ (37) وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ مُّسْفِرَةٌ (38) ضَاحِكَةٌ مُّسْتَبْشِرَةٌ (39) وَوُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ عَلَيْهَا غَبَرَةٌ (40)
الصفحة Page 585
(1) (محمد مصطفٰےﷺ) ترش رُو ہوئے اور منہ پھیر بیٹھے
(2) کہ ان کے پاس ایک نابینا آیا
(3) اور تم کو کیا خبر شاید وہ پاکیزگی حاصل کرتا
(4) یا سوچتا تو سمجھانا اسے فائدہ دیتا
(5) جو پروا نہیں کرتا
(6) اس کی طرف تو تم توجہ کرتے ہو
(7) حالانکہ اگر وہ نہ سنورے تو تم پر کچھ (الزام) نہیں
(8) اور جو تمہارے پاس دوڑتا ہوا آیا
(9) اور (خدا سے) ڈرتا ہے
(10) اس سے تم بےرخی کرتے ہو
(11) دیکھو یہ (قرآن) نصیحت ہے
(12) پس جو چاہے اسے یاد رکھے
(13) قابل ادب ورقوں میں (لکھا ہوا)
(14) جو بلند مقام پر رکھے ہوئے (اور) پاک ہیں
(15) لکھنے والوں کے ہاتھوں میں
(16) جو سردار اور نیکو کار ہیں
(17) انسان ہلاک ہو جائے کیسا ناشکرا ہے
(18) اُسے (خدا نے) کس چیز سے بنایا؟
(19) نطفے سے بنایا پھر اس کا اندازہ مقرر کیا
(20) پھر اس کے لیے رستہ آسان کر دیا
(21) پھر اس کو موت دی پھر قبر میں دفن کرایا
(22) پھر جب چاہے گا اسے اٹھا کھڑا کرے گا
(23) کچھ شک نہیں کہ خدا نے اسے جو حکم دیا اس نے اس پر عمل نہ کیا
(24) تو انسان کو چاہیئے کہ اپنے کھانے کی طرف نظر کرے
(25) بے شک ہم ہی نے پانی برسایا
(26) پھر ہم ہی نے زمین کو چیرا پھاڑا
(27) پھر ہم ہی نے اس میں اناج اگایا
(28) اور انگور اور ترکاری
(29) اور زیتون اور کھجوریں
(30) اور گھنے گھنے باغ
(31) اور میوے اور چارا
(32) (یہ سب کچھ) تمہارے اور تمہارے چارپایوں کے لیے بنایا
(33) تو جب (قیامت کا) غل مچے گا
(34) اس دن آدمی اپنے بھائی سے دور بھاگے گا
(35) اور اپنی ماں اور اپنے باپ سے
(36) اور اپنی بیوی اور اپنے بیٹے سے
(37) ہر شخص اس روز ایک فکر میں ہو گا جو اسے (مصروفیت کے لیے) بس کرے گا
(38) اور کتنے منہ اس روز چمک رہے ہوں گے
(39) خنداں و شاداں (یہ مومنان نیکو کار ہیں)
(40) اور کتنے منہ ہوں گے جن پر گرد پڑ رہی ہو گی

آيــــات - القرآن الكريم Holy Quran - مشروع المصحف الإلكتروني بجامعة الملك سعود

هذه هي النسخة المخففة من المشروع - المخصصة للقراءة والطباعة - للاستفادة من كافة المميزات يرجى الانتقال للواجهة الرئيسية
This is the light version of the project - for plain reading and printing - please switch to Main interface to view full features