(1) عصر کی قسم
(2) کہ انسان نقصان میں ہے
(3) مگر وہ لوگ جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے اور آپس میں حق (بات) کی تلقین اور صبر کی تاکید کرتے رہے
(1) ہر طعن آمیز اشارتیں کرنے والے چغل خور کی خرابی ہے
(2) جو مال جمع کرتا اور اس کو گن گن کر رکھتا ہے
(3) (اور) خیال کرتا ہے کہ اس کا مال اس کی ہمیشہ کی زندگی کا موجب ہو گا
(4) ہر گز نہیں وہ ضرور حطمہ میں ڈالا جائے گا
(5) اور تم کیا سمجھے حطمہ کیا ہے؟
(6) وہ خدا کی بھڑکائی ہوئی آگ ہے
(7) جو دلوں پر جا لپٹے گی
(8) (اور) وہ اس میں بند کر دیئے جائیں گے
(9) (یعنی آگ کے) لمبے لمبے ستونوں میں
(1) کیا تم نے نہیں دیکھا کہ تمہارے پروردگار نے ہاتھی والوں کے ساتھ کیا کیا
(2) کیا ان کا داؤں غلط نہیں کیا؟ (گیا)
(3) اور ان پر جھلڑ کے جھلڑ جانور بھیجے
(4) جو ان پر کھنگر کی پتھریاں پھینکتے تھے
(5) تو ان کو ایسا کر دیا جیسے کھایا ہوا بھس