هذه هي الواجهة المخصصة للطباعة ، يمكنك الإستفادة من كافة مميزات المشروع عبر الواجهة الرئيسية
This is a printable version, to view full-featured version switch to the Main interface
سورة Sura   النبإ   An-Naba
النبإ An-Naba
عَمَّ يَتَسَاءَلُونَ (1) عَنِ النَّبَإِ الْعَظِيمِ (2) الَّذِي هُمْ فِيهِ مُخْتَلِفُونَ (3) كَلَّا سَيَعْلَمُونَ (4) ثُمَّ كَلَّا سَيَعْلَمُونَ (5) أَلَمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ مِهَادًا (6) وَالْجِبَالَ أَوْتَادًا (7) وَخَلَقْنَاكُمْ أَزْوَاجًا (8) وَجَعَلْنَا نَوْمَكُمْ سُبَاتًا (9) وَجَعَلْنَا اللَّيْلَ لِبَاسًا (10) وَجَعَلْنَا النَّهَارَ مَعَاشًا (11) وَبَنَيْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعًا شِدَادًا (12) وَجَعَلْنَا سِرَاجًا وَهَّاجًا (13) وَأَنزَلْنَا مِنَ الْمُعْصِرَاتِ مَاءً ثَجَّاجًا (14) لِّنُخْرِجَ بِهِ حَبًّا وَنَبَاتًا (15) وَجَنَّاتٍ أَلْفَافًا (16) إِنَّ يَوْمَ الْفَصْلِ كَانَ مِيقَاتًا (17) يَوْمَ يُنفَخُ فِي الصُّورِ فَتَأْتُونَ أَفْوَاجًا (18) وَفُتِحَتِ السَّمَاءُ فَكَانَتْ أَبْوَابًا (19) وَسُيِّرَتِ الْجِبَالُ فَكَانَتْ سَرَابًا (20) إِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتْ مِرْصَادًا (21) لِّلطَّاغِينَ مَآبًا (22) لَّابِثِينَ فِيهَا أَحْقَابًا (23) لَّا يَذُوقُونَ فِيهَا بَرْدًا وَلَا شَرَابًا (24) إِلَّا حَمِيمًا وَغَسَّاقًا (25) جَزَاءً وِفَاقًا (26) إِنَّهُمْ كَانُوا لَا يَرْجُونَ حِسَابًا (27) وَكَذَّبُوا بِآيَاتِنَا كِذَّابًا (28) وَكُلَّ شَيْءٍ أَحْصَيْنَاهُ كِتَابًا (29) فَذُوقُوا فَلَن نَّزِيدَكُمْ إِلَّا عَذَابًا (30)
الصفحة Page 582
(1) (یہ) لوگ کس چیز کی نسبت پوچھتے ہیں؟
(2) (کیا) بڑی خبر کی نسبت؟
(3) جس میں یہ اختلاف کر رہے ہیں
(4) دیکھو یہ عنقریب جان لیں گے
(5) پھر دیکھو یہ عنقریب جان لیں گے
(6) کیا ہم نے زمین کو بچھونا نہیں بنایا
(7) اور پہاڑوں کو (ا س کی) میخیں (نہیں ٹھہرایا؟)
(8) (بے شک بنایا) اور تم کو جوڑا جوڑابھی پیدا کیا
(9) اور نیند کو تمہارے لیے (موجب) آرام بنایا
(10) اور رات کو پردہ مقرر کیا
(11) اور دن کو معاش (کا وقت) قرار دیا
(12) اور تمہارے اوپر سات مضبوط (آسمان) بنائے
(13) اور (آفتاب کا) روشن چراغ بنایا
(14) اور نچڑتے بادلوں سے موسلا دھار مینہ برسایا
(15) تاکہ اس سے اناج اور سبزہ پیدا کریں
(16) اور گھنے گھنے باغ
(17) بےشک فیصلہ کا دن مقرر ہے
(18) جس دن صور پھونکا جائے گا تو تم لوگ غٹ کے غٹ آ موجود ہو گے
(19) اور آسمان کھولا جائے گا تو (اس میں) دروازے ہو جائیں گے
(20) اور پہاڑ چلائے جائیں گے تو وہ ریت ہو کر رہ جائیں گے
(21) بےشک دوزخ گھات میں ہے
(22) (یعنی) سرکشوں کا وہی ٹھکانہ ہے
(23) اس میں وہ مدتوں پڑے رہیں گے
(24) وہاں نہ ٹھنڈک کا مزہ چکھیں گے۔ نہ (کچھ) پینا (نصیب ہو گا)
(25) مگر گرم پانی اور بہتی پیپ
(26) (یہ) بدلہ ہے پورا پورا
(27) یہ لوگ حساب (آخرت) کی امید ہی نہیں رکھتے تھے
(28) اور ہماری آیتوں کو جھوٹ سمجھ کر جھٹلاتے رہتے تھے
(29) اور ہم نے ہر چیز کو لکھ کر ضبط کر رکھا ہے
(30) سو (اب) مزہ چکھو۔ ہم تم پر عذاب ہی بڑھاتے جائیں گے

آيــــات - القرآن الكريم Holy Quran - مشروع المصحف الإلكتروني بجامعة الملك سعود

هذه هي النسخة المخففة من المشروع - المخصصة للقراءة والطباعة - للاستفادة من كافة المميزات يرجى الانتقال للواجهة الرئيسية
This is the light version of the project - for plain reading and printing - please switch to Main interface to view full features