هذه هي الواجهة المخصصة للطباعة ، يمكنك الإستفادة من كافة مميزات المشروع عبر الواجهة الرئيسية
This is a printable version, to view full-featured version switch to the Main interface
سورة Sura   الطارق   At-Taariq
الطارق At-Taariq
وَالسَّمَاءِ وَالطَّارِقِ (1) وَمَا أَدْرَاكَ مَا الطَّارِقُ (2) النَّجْمُ الثَّاقِبُ (3) إِن كُلُّ نَفْسٍ لَّمَّا عَلَيْهَا حَافِظٌ (4) فَلْيَنظُرِ الْإِنسَانُ مِمَّ خُلِقَ (5) خُلِقَ مِن مَّاءٍ دَافِقٍ (6) يَخْرُجُ مِن بَيْنِ الصُّلْبِ وَالتَّرَائِبِ (7) إِنَّهُ عَلَىٰ رَجْعِهِ لَقَادِرٌ (8) يَوْمَ تُبْلَى السَّرَائِرُ (9) فَمَا لَهُ مِن قُوَّةٍ وَلَا نَاصِرٍ (10) وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الرَّجْعِ (11) وَالْأَرْضِ ذَاتِ الصَّدْعِ (12) إِنَّهُ لَقَوْلٌ فَصْلٌ (13) وَمَا هُوَ بِالْهَزْلِ (14) إِنَّهُمْ يَكِيدُونَ كَيْدًا (15) وَأَكِيدُ كَيْدًا (16) فَمَهِّلِ الْكَافِرِينَ أَمْهِلْهُمْ رُوَيْدًا (17)
الأعلى Al-A'laa
سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى (1) الَّذِي خَلَقَ فَسَوَّىٰ (2) وَالَّذِي قَدَّرَ فَهَدَىٰ (3) وَالَّذِي أَخْرَجَ الْمَرْعَىٰ (4) فَجَعَلَهُ غُثَاءً أَحْوَىٰ (5) سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنسَىٰ (6) إِلَّا مَا شَاءَ اللَّهُ ۚ إِنَّهُ يَعْلَمُ الْجَهْرَ وَمَا يَخْفَىٰ (7) وَنُيَسِّرُكَ لِلْيُسْرَىٰ (8) فَذَكِّرْ إِن نَّفَعَتِ الذِّكْرَىٰ (9) سَيَذَّكَّرُ مَن يَخْشَىٰ (10)
الصفحة Page 591
(1) آسمان اور رات کے وقت آنے والے کی قسم
(2) اور تم کو کیا معلوم کہ رات کے وقت آنے والا کیا ہے
(3) وہ تارا ہے چمکنے والا
(4) کہ کوئی متنفس نہیں جس پر نگہبان مقرر نہیں
(5) تو انسان کو دیکھنا چاہئے کہ وہ کاہے سے پیدا ہوا ہے
(6) وہ اچھلتے ہوئے پانی سے پیدا ہوا ہے
(7) جو پیٹھ اور سینے کے بیچ میں سے نکلتا ہے
(8) بےشک خدا اس کے اعادے (یعنی پھر پیدا کرنے) پر قادر ہے
(9) جس دن دلوں کے بھید جانچے جائیں گے
(10) تو انسان کی کچھ پیش نہ چل سکے گی اور نہ کوئی اس کا مددگار ہو گا
(11) آسمان کی قسم جو مینہ برساتا ہے
(12) اور زمین کی قسم جو پھٹ جاتی ہے
(13) کہ یہ کلام (حق کو باطل سے) جدا کرنے والا ہے
(14) اور بیہودہ بات نہیں ہے
(15) یہ لوگ تو اپنی تدبیروں میں لگ رہے ہیں
(16) اور ہم اپنی تدبیر کر رہے ہیں
(17) تو تم کافروں کو مہلت دو بس چند روز ہی مہلت دو

(1) (اے پیغمبر) اپنے پروردگار جلیل الشان کے نام کی تسبیح کرو
(2) جس نے (انسان کو) بنایا پھر (اس کے اعضاء کو) درست کیا
(3) اور جس نے (اس کا) اندازہ ٹہرایا (پھر اس کو) رستہ بتایا
(4) اور جس نے چارہ اگایا
(5) پھر اس کو سیاہ رنگ کا کوڑا کر دیا
(6) ہم تمہیں پڑھا دیں گے کہ تم فراموش نہ کرو گے
(7) مگر جو خدا چاہے۔ وہ کھلی بات کو بھی جانتا ہے اور چھپی کو بھی
(8) ہم تم کو آسان طریقے کی توفیق دیں گے
(9) سو جہاں تک نصیحت (کے) نافع (ہونے کی امید) ہو نصیحت کرتے رہو
(10) جو خوف رکھتا ہے وہ تو نصیحت پکڑے گا

آيــــات - القرآن الكريم Holy Quran - مشروع المصحف الإلكتروني بجامعة الملك سعود

هذه هي النسخة المخففة من المشروع - المخصصة للقراءة والطباعة - للاستفادة من كافة المميزات يرجى الانتقال للواجهة الرئيسية
This is the light version of the project - for plain reading and printing - please switch to Main interface to view full features