هذه هي الواجهة المخصصة للطباعة ، يمكنك الإستفادة من كافة مميزات المشروع عبر الواجهة الرئيسية
This is a printable version, to view full-featured version switch to the Main interface
سورة Sura   المطففين   Al-Mutaffifin
فَالْيَوْمَ الَّذِينَ آمَنُوا مِنَ الْكُفَّارِ يَضْحَكُونَ (34) عَلَى الْأَرَائِكِ يَنظُرُونَ (35) هَلْ ثُوِّبَ الْكُفَّارُ مَا كَانُوا يَفْعَلُونَ (36)
الإنشقاق Al-Inshiqaaq
إِذَا السَّمَاءُ انشَقَّتْ (1) وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ (2) وَإِذَا الْأَرْضُ مُدَّتْ (3) وَأَلْقَتْ مَا فِيهَا وَتَخَلَّتْ (4) وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ (5) يَا أَيُّهَا الْإِنسَانُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلَىٰ رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلَاقِيهِ (6) فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِيَمِينِهِ (7) فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا (8) وَيَنقَلِبُ إِلَىٰ أَهْلِهِ مَسْرُورًا (9) وَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ وَرَاءَ ظَهْرِهِ (10) فَسَوْفَ يَدْعُو ثُبُورًا (11) وَيَصْلَىٰ سَعِيرًا (12) إِنَّهُ كَانَ فِي أَهْلِهِ مَسْرُورًا (13) إِنَّهُ ظَنَّ أَن لَّن يَحُورَ (14) بَلَىٰ إِنَّ رَبَّهُ كَانَ بِهِ بَصِيرًا (15) فَلَا أُقْسِمُ بِالشَّفَقِ (16) وَاللَّيْلِ وَمَا وَسَقَ (17) وَالْقَمَرِ إِذَا اتَّسَقَ (18) لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَن طَبَقٍ (19) فَمَا لَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ (20) وَإِذَا قُرِئَ عَلَيْهِمُ الْقُرْآنُ لَا يَسْجُدُونَ ۩ (21) بَلِ الَّذِينَ كَفَرُوا يُكَذِّبُونَ (22) وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا يُوعُونَ (23) فَبَشِّرْهُم بِعَذَابٍ أَلِيمٍ (24)
الصفحة Page 589
(34) تو آج مومن کافروں سے ہنسی کریں گے
(35) (اور) تختوں پر (بیٹھے ہوئے ان کا حال) دیکھ رہے ہوں گے
(36) تو کافروں کو ان کے عملوں کا (پورا پورا) بدلہ مل گیا

(1) جب آسمان پھٹ جائے گا
(2) اور اپنے پروردگار کا فرمان بجا لائے گا اور اسے واجب بھی یہ ہی ہے
(3) اور جب زمین ہموار کر دی جائے گی
(4) جو کچھ اس میں ہے اسے نکال کر باہر ڈال دے گی اور (بالکل) خالی ہو جائے گی
(5) اور اپنے پروردگار کے ارشاد کی تعمیل کرے گی اور اس کو لازم بھی یہی ہے (تو قیامت قائم ہو جائے گی)
(6) اے انسان! تو اپنے پروردگار کی طرف (پہنچنے میں) خوب کوشِش کرتا ہے سو اس سے جا ملے گا
(7) تو جس کا نامہٴ (اعمال) اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا
(8) اس سے حساب آسان لیا جائے گا
(9) اور وہ اپنے گھر والوں میں خوش خوش آئے گا
(10) اور جس کا نامہٴ (اعمال) اس کی پیٹھ کے پیچھے سے دیا جائے گا
(11) وہ موت کو پکارے گا
(12) اور وہ دوزخ میں داخل ہو گا
(13) یہ اپنے اہل (و عیال) میں مست رہتا تھا
(14) اور خیال کرتا تھا کہ (خدا کی طرف) پھر کر نہ جائے گا
(15) ہاں ہاں۔ اس کا پروردگار اس کو دیکھ رہا تھا
(16) ہمیں شام کی سرخی کی قسم
(17) اور رات کی اور جن چیزوں کو وہ اکٹھا کر لیتی ہے ان کی
(18) اور چاند کی جب کامل ہو جائے
(19) کہ تم درجہ بدرجہ (رتبہٴ اعلیٰ پر) چڑھو گے
(20) تو ان لوگوں کو کیا ہوا ہے کہ ایمان نہیں لاتے
(21) اور جب ان کے سامنے قرآن پڑھا جاتا ہے تو سجدہ نہیں کرتے
(22) بلکہ کافر جھٹلاتے ہیں
(23) اور خدا ان باتوں کو جو یہ اپنے دلوں میں چھپاتے ہیں خوب جانتا ہے
(24) تو ان کو دکھ دینے والے عذاب کی خبر سنا دو

آيــــات - القرآن الكريم Holy Quran - مشروع المصحف الإلكتروني بجامعة الملك سعود

هذه هي النسخة المخففة من المشروع - المخصصة للقراءة والطباعة - للاستفادة من كافة المميزات يرجى الانتقال للواجهة الرئيسية
This is the light version of the project - for plain reading and printing - please switch to Main interface to view full features